بھائی کی پسند کی شادی پر اس کی 3 سالیوں اورسالے کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

مجرم کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر مجرم کو غصہ تھا۔


ویب ڈیسک April 27, 2021
مجرم کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر مجرم کو غصہ تھا۔

تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں 4 افراد کے قتل کیس میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی۔

عدالت نے سفاک ملزم غلام عباس کو جرم ثابت ہونے پر4بار سزائے موت، 1 بار عمر قید، مجموعی طور پر25سال مزید قید اور 31لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ جب تک مجرم کی موت نا ہوجائے اسے پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے۔

مجرم کے بھائی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر مجرم کو غصہ تھا۔ اس نے بدلہ لینے کے لیے اپنی بھابھی بینش کی 3 بہنوں اور ایک بھائی کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ مقدمہ28ستمبر2020 کو درج کیا گیا۔ سزا کے بعد مجرم کو کڑے پہرے میں جیل منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں