پنجاب حکومت کا ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

آکسیجن سلنڈرزکی ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار


ویب ڈیسک April 27, 2021
پنجاب میں ویکسی نیٹرز اورڈیٹا انٹری عملے کی بھرتی کی اصولی منظوری (فوٹو:انٹرنیٹ)

پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کا اصولی فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آکسیجن سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ آکسیجن سلنڈرز کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائے۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا سے ںمٹنے کیلئے قائم خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے کورونا ویکسین کی خریداری اور ویکسی نیٹرز اورڈیٹا انٹری عملے کی بھرتی کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلئے شفاف انداز سے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے 1700 قیدیوں کو بھی ویکسین لگادی گئی۔ کورونا ویکسین لگانے کیلئے سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں