کوئٹہ میں ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے روزہ دار اذیت میں مبتلا ہوگئے


Staff Reporter April 27, 2021
شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے روزہ دار اذیت میں مبتلا ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

رمضان المبارک میں ٹریفک جام کے مسئلے نے شدت اختیار کرلی ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے روزہ دار اذیت میں مبتلا ہوگئے جب کہ منٹوں کا سفر گاڑیوں میں گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں باچاخان چوک، شارع اقبال مسجد روڈ، فاطمہ جناح روڈ، پرنس روڈ، عالمو چوک، گوالمنڈی چوک، سرکی روڈ، میکانگی روڈ اور سفیر چوک پر صبح اور شام کو افطاری سے قبل گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں اور شہری بروقت گھروں کو نہیں پہنچ سکتے اور کئی لوگ روزہ راستے میں بھی انتظار کرلیتے ہیں جب کہ دوسری طرف فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی دونوں جانب لوگوں نے ٹھیلے لگالیتے ہیں ایسے میں پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیاہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس وانتظامیہ اس کا نوٹس لے اور فوری طور پر اس مسئلے کے لئے خصوصی طورپر پرائیویٹ اسپتالوں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |