بسکٹ چاکلیٹ جیلی بنانے میں استعمال اشیا پر ڈیوٹی ڈرابیک میں اضافہ

مصنوعی فلیور، پالشنگ آئل پر ڈیوٹی ڈرا بیک 0.56 فیصد عائد کر دی گئی۔


Numainda Express April 28, 2021
مصنوعی فلیور، پالشنگ آئل پر ڈیوٹی ڈرا بیک 0.56 فیصد عائد کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے بسکٹ، چاکلیٹ، جیلی بنانے میں استعمال ہونے والی مصنوعات سمیت مختلف اشیا پر ڈیوٹی ڈرابیک کے شرح میں اضافہ کر دیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق بسکٹس بنانے کیلئے سویا بین آئل، خشک دودھ، فوڈ کلر پر ڈیوٹی ڈرا بیک میں اضافہ جبکہ سویا بین آئل، پام آئل، خشک دودھ پر ڈیوٹی ڈرابیک بڑھا کر 0.54 فیصد کر دی گئی۔

مصنوعی فلیور، پالشنگ آئل پر ڈیوٹی ڈرا بیک 0.56 فیصد عائد کر دی گئی جب کہ ببل گم بنانے میں استعمال ہونے والے فلیور، فوڈ کلر پر ڈیوٹی ڈرابیک کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں