پنجاب میں کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات کھول دیئے گئے

پنجاب کے 22 اضلاع میں 232 مزارات زائرین کے لیے کھولے گئے ہیں

زائرین کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا، ترجمان محکمہ اوقاف فوٹو: فائل

اسلام آباد:

محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کے کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات کھول دیئے ہیں۔


محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں مزارات زائرین کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، پنجاب کے 22 اضلاع میں واقع 232 مزارات زائرین کے لیے کھولے گئے ہیں جب کہ لاہورسمیت 14 اضلاع کے 314 مزارات کی بندش میں 17 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔


ترجمان محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مزارات کھولنے کا فیصلہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاہم زائرین کو کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا اور انتظامیہ بھی تمام ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

ترجمان اوقاف نے بتایا کہ جن اضلاع میں مزارات بند رہیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی،بھکر،شیخوپورہ، فیصل آباد،جھنگ، گوجرانوالہ شامل ہیں،اسی طرح قصور،ٍڈیرہ غازیخان، ملتان، سرگودھا،رحیم یارخان، اوکاڑہ اور بہاولپور میں بھی مزارات بند رہیں۔
Load Next Story