
اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا، استعفوں اور لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہوچکا، نااہل اورنالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،پی ٹی آئی موجودہ مدت بھی پوری کرے گی اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔