
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع سمیت ملک کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ ایک روز بعد واپس لے لیا گیا ہے، کورونا ہائی رسک اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں اور اس حوالے سے 27 مئی کو این سی او سی نے اعلامیہ بھی جاری کیا لیکن اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جن 8 اضلاع میں لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ان میں پشاور، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ اور صوابی شامل ہیں جبکہ مردان میں پہلے ہی لاک ڈاؤن لگایا جا چکا ہے۔ این سی او سی نے لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کرلیں تھیں، لاک ڈاؤن 2 مئی سے لگنے کا امکان تھا تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہونا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔