ہانیہ عامر کو ’’روزہ لگ رہا ہے‘‘ کی ویڈیو کے باعث تنقید کا سامنا

روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو، سوشل میڈیا صارفین کا ہانیہ کو مشورہ


ویب ڈیسک April 28, 2021
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ویڈیو دیکھ کر ناراض نظر آئے فوٹوفائل

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہانیہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی بے حد مشہور ہیں۔ تاہم جہاں لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں وہیں وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی تنازع کا حصہ بن جاتی ہیں۔

گزشتہ روز بھی ہانیہ عامر ایک ویڈیو شیئر کرنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ نیند سے اٹھنے کے فوراً بعد مجھے روزہ لگ رہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں مزید کہہ رہی ہیں ابھی صرف دو بج رہے ہیں اور انہیں پیاس لگ رہی ہے۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین ناراض نظر آئے اور انہیں کہا کہ روزہ ہے مذاق نہیں اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھو ورنہ نہ رکھو۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/COL8CG1B7v2/"]

ہارون رابعہ نامی صارف نے لکھا ہم سب کو بھی لگتا ہے لیکن ہم پھر بھی نارمل ہیں۔ ایک صارف نے لکھا روزہ ضبط نفس اور تربیت صبر کی خاص عبادت ہے۔



سعدیہ نامی خاتون نے تو ہانیہ عامر کو اداکارہ میرا کی بہن قرار دیتے ہوئے کہا اپنی طرف سے کیوٹ بن رہی ہے میرا کی بہن۔ ایک اور خاتون نے انہیں شرم دلاتے ہوئے کہا کم سے کم روزے کے ساتھ تو مذاق نہ کرو۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں