وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کوویڈ 19 اور انسداد پولیو مہم پر گفتگو

وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


Staff Reporter April 28, 2021
وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19، پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان اور بل گیٹس کی ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے کورونا وائرس، غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔

بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیئے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے، عالمی رہنماء موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے کورونا وباء، پولیو اور ویکسینیشن کے ذریعے قابو پائی جانے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا ۔

عمران خان نے کہا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے ، احساس پروگرام میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کا تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ، وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |