وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کا اندراج چاہتے تھے بشیر میمن

وزیراعظم نے کہا اچھے کیس بناتے ہوئے، اس میں بھی ہمت کرنا، سابق ڈی جی ایف آئی اے


Monitoring Desk April 28, 2021
وزیراعظم نے کہا اچھے کیس بناتے ہوئے، اس میں بھی ہمت کرنا، سابق ڈی جی ایف آئی اے

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد بھی اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔

ایک انٹرویو میں بشیر میمن نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے اسٹاف کے ایک سینئر رکن نے مجھے فون کرکے کہا کہ وزیراعظم نے آپ کو بلایا ہے، جب ملنے گیا تو ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر پہلے سے موجود تھے، اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے لے کر وزیراعظم آفس میں گئے جہاں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تم پہلے بھی بڑے اچھے کیس بناتے رہے ہو ، اس کیس میں بھی ہمت کرنا اور اچھا کیس بنانا۔

بشیر میمن نے دعویٰ کیا کہ بعدازاں شہزاد اکبر کے دفتر میں جاکر انہیں پتہ چلا کہ وزیراعظم جسٹس فائز کے خلاف کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔ اس پر میں نے حیرانی سے شہزاد اکبر اور اعظم خان سے کہا کہ آپ جسٹس فائز اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کی بات کررہے ہیں، آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے۔

دوسری جانب شہزاد اکبر نے بشیر میمن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشیر میمن کو جسٹس فائز کے معاملے پر وزیراعظم یا مجھ سے ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا گیا، نہ ہی ان کی وزیر قانون فروغ نسیم سے کوئی ملاقات ہوئی، انہیں کسی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا کبھی نہیں کہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |