بشیر میمن کے انٹرویو سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا شہباز شریف

نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہے، صدر ن لیگ


ویب ڈیسک April 28, 2021
نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے میں مصروف ہے، صدر ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے انٹرویو سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انٹرویو پر محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کے چونکا دینے والے انکشافات سے میرے موقف کو تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کا اندراج چاہتے تھے، بشیر میمن

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے میں مصروف ہے، یہ گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں