روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

ڈالر کی قدر 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter April 28, 2021
ڈالر کی قدر 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی

ISTANBUL: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے اور اوپن ریٹ 155 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.80 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔