پاکستان فٹبال تنازع کے حل کے لیے مثبت پیش رفت

15 ستمبر تک پی ایف ایف کے انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن سامنے آگئی


Sports Reporter April 28, 2021
15 ستمبر تک پی ایف ایف کے انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن سامنے آگئی

پاکستان فٹبال تنازع کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آگئی۔

پی ایف ایف انجینئر اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے 15 ستمبر تک پی ایف ایف کے انتخابات کروانے کی ڈیڈ لائن رکھ دی۔

انجینئر اشفاق گروپ کی طرف سے نائب صدر سردار نوید حیدر نے شرائط بھجوادیں،جس کے تحت معاملہ کے حل کے لیے تینوں گروپس کے ایک ایک نمائندے کو نارملائزیشن کمیٹی میں شامل کیا جائے، پی ایف ایف کے انتخابات 2021 کے آئیں کے مطابق کروائے جائیں۔

تمام انتخابی قواعد پی ایف ایف قوانین کے مطابق بنائے جائیں، 2015 کی سکروٹنی کے مطابق کلبوں کی جانچ پڑتال کی جائے .تمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات 30 جولائی تک کروائے جائیں.علاقائی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کے انتخابات 15 اگست تک کروانا ہوں .نارملائزیشن کمیٹی کو یہ شرائط قبول ہوں توانجیئر اشفاق گروپ فیفا ہاوس کا چارج نارملائزیشن کمیٹی کو سونپنے کو تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں