اجے دیوگن کا کورونا آئی سی یو کے قیام کیلئے 1 کروڑ روپےعطیہ

اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر چکا تھا،عارضی آئی سی یو وارڈ کی اشد ضرورت تھی، انتظامیہ


ویب ڈیسک April 28, 2021
کورونا آئی سی یو آکسیجن سپورٹ سمیت تمام ضروری آلات سے لیس ہے۔(فوٹو: فائل)

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری تباہ کن لہرپر قابو پانے کی کوششوں میں بالی ووڈ اداکار بھی اپنا حصہ ڈالنے لگے۔

سپراسٹار اجے دیوگن نے عارضی کورونا آئی سی یو کے قیام کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا۔

اجے دیوگن فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے گئے عطیے سے ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال کے باہریہ عارضی آئی سی یو بنایا گیا ہے۔ شیوا جی پارک میں بنایا گیا یہ آئی سی یو آکسیجن سمیت تمام ضروری آلات سے لیس ہے۔ اس بابت مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر چکا تھا اورعارضی آئی سی یو وارڈ کی اشد ضرورت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں