افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے آرمی چیف

ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک April 28, 2021
ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فوٹو : فائل

MILAN: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگوکی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی افغان زیرقیادت امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا کیوں کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں