درجنوں ڈکیتیاں کرنے والا ڈکیت گینگ کا کارندہ گرفتار

گرفتار ڈاکو کا تعلق ڈکیت گینگ سوک گروپ سے ہے، ترجمان رینجرز


Staff Reporter April 29, 2021
گرفتار ڈاکو کا تعلق ڈکیت گینگ سوک گروپ سے ہے، ترجمان رینجرز ۔ فوٹو : فائل

رینجرز اور پولیس نے پاک کالونی میں مشترکہ کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ اورگھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز پولیس نے مشترکہ طورپر خفیہ اطلاع پر پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے مطلوب ملزم محمد ساجد علی، عرف ذیشان عرف لمبا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ڈاکو کا تعلق ڈکیت گینگ سوک گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے ٹارگٹ کلنگ اورڈکیتی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی مخالف پارٹی کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے جب کہ 2015 سے ڈکیت گینگ سوک گروپ میں شامل ہوکر کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زورپرگھروں میں ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرچکا ہے۔

فروری 2021 میں ملزم کے ساتھی وسیم عرف کمانڈو، جاوید اورامین دوران ڈکیتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ملزم محمد ساجد عرف لمبا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا اور روپوش تھا ملزم کے خلاف مختلف تھانوں درجن سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزم کو برآمد شدہ اسلحہ اورمسروقہ سامان سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں