نوشہرہ میں پسند کی شادی پر3خواتین سمیت5افراد قتل

پسند كی شادی پر لڑکی کے گھر والے مقتول سے ناراض تھے، پولیس

کچھ عرصے قبل انور علی کی بیوی کو بھی فائرنگ كركے قتل كر دیا گیاتھا۔(فوٹو:فائل)

نوشہرہ میں پسند کی شادی پر ہونے والے تنازع میں تین خواتین سمیت پاچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اكبر پورہ بانڈہ شيخ اسماعيل كلے ميں پسند کی شادی پر ہونے والی دشمنی پانچ افراد کی جان لے گئی جب کہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصيلات كے مطابق كچھ عرصہ قبل انورعلی ساكن بانڈہ شيخ اسماعيل نے پسند كی شادی کی تھی، جس پر انور علي كے سسرال والے اس سے ناراض تھے۔ کچھ عرصے قبل انور علی کی بیوی کو بھی تھانہ چمكنی كي حدود ميں فائرنگ كركے قتل كر دیا گیاتھا۔


آج ملزمان نے انور علی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے راج ولی ولد حبيب الرحمن، انور علی، انور علی كي 2 بہنيں اور ماں جاں بحق، جب کہ بھائی نواب علی اور راج علی کی بیوی زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد كو محفوظ كر ليا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علا قے ميں سرچ آپريشن جاری ہے۔

 
Load Next Story