پی سی بی کا پی ایس ایل کے سربراہ کی تقرری پر غور

آفیشل کی خدمات حاصل ہونے سے لیگ کے اسٹرکچر اور دیگر معاملات کو چلانے میں آسانی ہوگی، ذرائع


Sports Reporter April 29, 2021
آفیشل کی خدمات حاصل ہونے سے لیگ کے اسٹرکچر اور دیگر معاملات کو چلانے میں آسانی ہوگی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

انتظامی معاملات کو سدھارنے کیلیے پی سی بی نے پی ایس ایل کے سربراہ کی تقرری پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق آفیشل کی خدمات حاصل ہونے سے لیگ کے اسٹرکچر اور دیگر معاملات کو چلانے میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید ہی پی ایس ایل کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالے ہوئے ہیں،نئے سربراہ کی تقرری سے ان کا بوجھ کم ہوجائے گا،وہ پی ایس ایل 6کی حکمت عملی اور امور کی انجام دہی کی سربراہی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں