8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف زرداری احتساب عدالت میں طلب

ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب کا موقف


ویب ڈیسک April 29, 2021
آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے فوٹو: فائل ؎

احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس پر آصف زرداری کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے آصف زرداری اور اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کردئیے ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف علی زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد 20 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری پر آصف زرداری کے اسٹینو گرافر مشتاق احمد نے رقم دی، مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیےگئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |