حکومت فنکاروں کیلیے بھی کالونی کا اعلان کرے سائیں جعفر قوال

قوالیوں کے چار والیم ریلیز اور 20 ہزار سی ڈیز سیل ہو چکیں، ایکسپریس فورم میں گفتگو


Waqai Nigar Khusoosi January 14, 2014
ریڈیو پاکستان اور فیصل آباد آرٹس کونسل بجٹ نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔ فوٹو : اسد اللہ/ ایکسپریس

دوسرے شعبوں کی طرح حکومت فنکاروں کے لیے بھی کالونی کے قیام کا اعلان کرے۔ یہ بات شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خاں کے شاگرد سائیں جعفر حسین خاں قوال نے ایکسپریس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے بتایا کہ وہ لندن، ناروے، دبئی، جنوبی افریقہ، انڈیا اور جرمنی میں بطور قوال اپنا لوہا منوا چکے ہیں جب کہ ان کی گائی ہوئی قوالیوں کے چار والیم ریلیز ہو چکے ہیں اور 20 ہزار سی ڈیز سیل ہو چکی ہیں۔



سائیں جعفر حسین نے بتایا کہ 2010ء میں پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر نے موسیقی کی تقریب میں مدعو کر کے صرف ساڑھے 8 ہزار روپے کا چیک دیا۔

ریڈیو پاکستان اور فیصل آباد آرٹس کونسل بجٹ نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ نعت شریف، منقبت، وحدت الوجود اور تصوّف کو اپنی قوالی میں اجاگر کرنا پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |