تحریک انصاف کوتمام جماعتوں پرسبقت حاصل ہے فواد چوہدری

انشاللہ آج کا دن تحریک انصاف کا دن ہوگا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 29, 2021
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کوتمام جماعتوں پرسبقت حاصل ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں این اے 249 کے انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کوتمام جماعتوں پرسبقت حاصل ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انشاللہ آج کا دن تحریک انصاف کا دن ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں