بھارت میں کورونا قہر ڈھانے لگا ایک دن میں ریکارڈ3 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 3 ہزار 625 افراد جان کی بازی ہارگئے، بھارتی وزارت صحت


ویب ڈیسک April 29, 2021
کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 3 ہزار 625 افراد جان کی بازی ہارگئے، بھارتی وزارت صحت

بھارت میں کورونا کیسز کے ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وبا کی شدت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے امریکا میں روزانہ دو لاکھ ستانوے ہزار کورونا کیسز کا ریکارڈ تھا۔

کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید تین ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسپتالوں میں صورتحال ابھی تک بدتر حالات کا شکار ہے اور سہولتوں کا فقدان ہے جب کہ آکسیجن سلنڈر اور ادویات بھی بلیک مارکیٹ میں بک رہی ہیں۔

بی جے پی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن پروگرام جاری ہے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب تک صرف 10 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو 3 موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ روس نے بھی طبی امداد کی پہلی کھیپ بھارت بھیج دی ہے جس میں آکسیجن جنریٹر اور وینٹی لیٹرز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |