وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک April 29, 2021
عمران خان 7 مئی سے دو روز کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، سفارتی ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر آئندہ ماہ جائیں گے۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ کے شروع میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اور اس دورے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 7 مئی سے دو روز کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، اور ان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ایران سے اچھے تعلقات کے قیام کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے، سعودی ولی عہد کا امن کا اقدام خطے میں امن و استحکام کا باعث ہوگا، ہم دوست ممالک سعودی عرب اورایران کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، ہماری مسلح افواج کے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، تاہم کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں پاکستانی مسلح افواج ہر خطرے کے جواب کو تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں