امریکن ہسل 3گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

’12 ایئرز اے سلیو‘بہترین فلم،کیٹ بلینچٹ بہترین اداکارہ ،میتھیو میک بہترین اداکار قرارپائے


Showbiz Desk January 14, 2014
ایمی ایڈمز کو بہترین اداکارہ اور جینیفر لارنس کو بہترین معاون اداکارہ کے خطاب سے نوازا گیا۔ فوٹو : فائل

عالمی سطح پر فلم کے ممتاز فلمی ایوارڈز گولڈن گلوب کی سالانہ تقریب میں فلم 'امریکن ہسل' تین انعامات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی کامیڈی اور میوزیکل رومانس کے زمرے میں اس فلم کو بہترین فلم کے علاوہ اس کی اداکارہ ایمی ایڈمز کو بہترین اداکارہ اور جینیفر لارنس کو بہترین معاون اداکارہ کے خطاب سے نوازا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تاریخ کی 71 ویں سالانہ تقریب تھی، جس کی میزبانی معروف اداکار جم کیری نے اپنے مخصوص انداز میں کی۔تقریب میںسٹیو میک کوئنز کی فلم '12 ایئرز اے سلیو' کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اس تقریب کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔ واضح رہے کہ اس فلم کو سات مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا تھا لیکن اسے واحد یہی اعزاز ملا۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے میک کوئنز نے کہا: 'میں دم بخود رہ گیا ہوں۔' تاہم انھوں نے اپنی بیگم کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں سولومن نارتھپ کی کتاب دی تھی جس پر یہ فلم مبنی ہے۔



اداکارہ کیٹ بلاچٹ کو موشن پکچرز ڈراما کے لیے بہترین اداکارہ جب کہ میتھیو میک کونہے کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کو'دی وولف آف وال اسٹریٹ' کے لیے 'میوزیکل اور کامیڈی' زمرے میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہدایت کار الفانسو کوارون کو فلم 'گریویٹی' کے لیے بہترین ہدایت کار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اسکرین پلے ایوارڈ سپائک جونز کے نام گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ ان کی رومانس کامیڈی 'ہر' کے لیے دیا گیاڈزنی کی فلم 'فروزن' کو بہترین اینی میٹیڈ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔آئرش بینڈ یو2 کو 'آرڈنیری لو' کے لیے بہترین طبع زاد نغمے اعزاز ملا جیکلن بائسٹ کو بی بی سی کے ڈراما 'ڈانسنگ آن دا ایج' میں اداکاری کے لیے دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں