وفاقی کابینہ میں مزید 3 ارکان کی شمولیت نصف سنچری مکمل

وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، 4 وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور 4 مشیران شامل ہیں


ویب ڈیسک April 29, 2021
وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، 4 وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور 4 مشیران شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

3 نئی تقرریوں کے بعد وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاب کے رہنما فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، فرخ حبیب کو اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

دوسری جانب عثمان ڈار کو بھی دوبارہ وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کردیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر وقار مسعود وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کئے گئے ہیں، وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔

کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار اور وقار مسعود کے بطور معاون خصوصی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، 4 وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور 4 مشیران شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں