
راولپنڈی میٹرو بس مسافروں سے بھری بس حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گی جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس معطل ہوگی۔
میٹروس بس انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جاتے ہوئے میٹروبس پریڈ گراونڈ سٹاپ کے قریب حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گی، متاثرہ بس کو کرین کی مدد سے ٹریک سے ہٹا کر ڈپو میں منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ کے بعد جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔