اسٹیٹ بینک کا عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

گزشتہ سال بھی کورونا وباء کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا


Ehtisham Mufti April 29, 2021
گزشتہ سال بھی کورونا وباء کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا

کورونا وبا کے باعث اسٹیٹ بینک نے اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر کےموقع پر بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں عید الفطر پر عوام کے لیے کسی بھی مالیت کے نئےکرنسی نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر تقریباً 300ارب روپے کے اضافی کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے عدم اجرا سے نئے اور کرارے نوٹوں کے خواہشمندوں کا دباؤ کرنسی نوٹوں کی مارکیٹوں پر بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوجائے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہرسال عیدالفطر کے موقع پر 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرنسی ڈیلر دس روپے کی نئی گڈی پر اضافی 200 سے 400 روپے، 20 روپے کی گڈی پر 300 سے 500روپے، 50 روپے کی گڈی پر 600 سے 700 روپے اور 100 روپے کی گڈی پر 800 سے 1000روپے وصول کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں