این سی او سی کے فیصلے پر بینکوں کے اوقات کار تبدیل

نئے اوقات پربینکس 29 اپریل سے عمل درآمد کریں گے۔


ویب ڈیسک April 29, 2021
نئے اوقات پربینکس 29 اپریل سے عمل درآمد کریں گے۔

HYDERABAD: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے این سی او سی کے فیصلے پر بینکوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر سے جمعرات بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عوامی لین دین کریں گے، جمعے کو بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک عوامی لین دین کریں گے۔

اس سے قبل بینکس ماہ رمضان کے دوران پیر سے جمرات صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جبکہ جمعے کو صبح 10 سے 1 بجے دوپہر تک لین دین کررہے تھے۔

اس طرح این سی او سی کے فیصلے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ نے بھی ماہ رمضان کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری اوقات تبدیل کردیے ہیں۔ نئے اوقات کے تحت پیرسے جمعرات کاروبار صبح 9:17 سے ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جب کہ جمعے کو ٹریڈنگ صبح 9 بج کر 17 منٹ پر شروع ہوکر ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں