ہلال احمر کے تحت اسپیشل افراد کیلیے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ

ہڈی ٹوٹ جانے سمیت دیگر حادثات کے دوران طبی امداد فراہم کرنے تربیت دی گئی.


Staff Reporter September 09, 2012
ہڈی ٹوٹ جانے سمیت دیگر حادثات کے دوران طبی امداد فراہم کرنے تربیت دی گئی فوٹو : فائل

ہلال احمر سندھ برانچ نے کراچی میں پہلی بار اسپیشل افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ دی۔

گذشتہ روز ہلال احمر کی جانب سے ڈیف ایجوکیشن ویلفیئر اکیڈمی (دیوا) گلشن اقبال میں منعقدہ تقریب میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دیتے ہوئے ڈاکٹر رضوانہ واصف نے کہا کہ اسپیشل افراد کو بھی اگر ٹریننگ و تربیت سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ افراد معاشرے میں نارمل افراد کی طرح اپنی صلاحیت کو اجاگر کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں ہر سال ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں منایا جاتا ہے، اس موقع پر انھوں نے اچانک دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرنے، ہڈی ٹوٹ جانے، زیادہ خون بہہ جانے۔

کسی حادثے میں اپنی حفاظت اور متاثرین کی حفاظت کرنے سمیت دیگر حادثات کے دوران زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی تفصیلی تربیت فراہم کی، آئی ایف آر سی کے ہیڈ آف فیلڈ اور مہمان خصوصی احمد سگدر نے کہا کہ اسپیشل افراد کو فرسٹ ایڈ سمیت دیگر تمام ٹریننگ فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ کسی بھی حادثے کی صورت میں نارمل انسان کی طرح خدمات سرانجام دے سکیں۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے اسپیشل بچوں کو تربیت فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر دیوا اکیڈمی رضوان احمد اور چیئرمین دیوا اکیڈی منیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں