بلوچستان میں ترقیاتی پیش رفت

وزیر اعظم اور بل گیٹس نے کورونا وبا، پولیو کے خاتمے سمیت مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Editorial April 30, 2021
وزیر اعظم اور بل گیٹس نے کورونا وبا، پولیو کے خاتمے سمیت مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم نے بلوچستان میں کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس، زیات موڑ، کچ، ہرنائی، سنجاوی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کریگا جب نچلا طبقہ اوپر آئے گا۔

مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ وہاں سربراہان مملکت نے محلات نہیں بنائے۔ بیت المال کا پیسہ نچلے طبقہ پر لگایا جاتا تھا، چین نے اسی ماڈل پر عمل کیا اور سوا ارب کی آبادی میں تیس سال میں 70کروڑ آبادی کوانتہائی غربت سے نکالا۔ہم نے بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

ڈھائی سالوں میں 3300 کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنائے اور ان پر کام شروع کیا۔ خواہش ہے بلوچستان میں بھی ہرایک کو صحت کارڈ دیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو اسے ملنی چاہیے تھی۔

اسلام آباد میں بننے والے وزیراعظم کو بلوچستان کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ بلوچستان پر توجہ نہیں دیتے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سابق حکومت سے زیادہ کام کررہے ہیں لیکن چرچا نہیں کررہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ کام نہیں ہو رہا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہا بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کے شعبہ میں بے پناہ مواقعے ہیں، حکومت ماہی گیروں کی مناسب تربیت کے ذریعے نوجوانوں کی مدد کرے گی اور انھیں اپنا کاروبار چلانے میں مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے بلوچستان کے عوام کے چھوٹے کاروبار اور مہارت کی ترقی کے لیے10ارب روپے مختص کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلوچستان کے ماہی گیروں کو بھی آسان اقساط پر قرضے دیے جائیں گے۔ پاکستان پر بوجھ قرار دیے جانے والا بنگلہ دیش آج ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو ڈائریکٹ سبسڈی دی جائے گی۔

عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دیے جا رہے ہیں۔

بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ صوبے میں امن اور امان اور ترقیاتی امور کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ انھوں نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے بل گیٹس سے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کم آمدنی والے ملکوں کو مساوی، بروقت اور بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی ضرورت ہے۔

بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعتراف اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انھوں نے عالمی رہنماوں پر زور دیا کہ غذائی تحفظ کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔

وزیر اعظم اور بل گیٹس نے کورونا وبا، پولیو کے خاتمے سمیت مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ارباب اختیار قومی پروگراموں میں اشتراک عمل کے ٹممپو کو برقرا رکھیں۔ یہی وقت کا تقاضہ ہے۔بلوچستان میں جمود شکن سیاسی و معاشی پیش قدمی جب کہ بلوچ عوام کے دل جیتنے اورغربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |