جشن میلاد النبی کے جلوسوں کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے

حافظ محمد عبداللہ درس نے1872 میں مرکزی جلوس نکالنے کا پرمٹ حاصل کیا تھا


Nasiruddin January 14, 2014
برصغیر کی تاریخ کا قدیم ترین جلوس ہے جو آج بھی ٹاور سے آرام باغ تک نکالا جاتا ہے فوٹو:فائل

برصغیرپاک و ہند میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے، کراچی میں علامہ حافظ محمد عبداللہ درس نے1872میں مرکز اہلسنت و جماعت پاکستان اور مرکزی انجمن رضائے غوثیہ کے نام سے مرکزی جلوس نکالنے کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔

انھوں نے1914تک مرکزی جلوس کی قیادت کی، یہ جلوس لی مارکیٹ سے عیدگاہ ایم اے جناح روڈ تک نکالا جاتا تھا،1914 سے 1925 تک علامہ حافظ محمد عبداللہ کے صاحبزادے شیخ الحدیث علامہ عبدالکریم درس نے مرکزی جلوس کی قیادت کی،1925 میں علامہ عبدالکریم درس کے انتقال کے بعد علامہ ظہورالحسن درس نے مرکزی جلوس کی قیادت کے فرائض سنبھالے،1925 سے 1972 تک علامہ ظہورالحسن درس نے اس جلوس کی قیادت کی اور 1972 سے تاحال اس جلوس کی قیادت کے فرائض علامہ ظہورالحسن درس کے صاحبزادے علامہ اصغر درس انجام دے رہے ہیں۔



یہ جلوس آج بھی ٹاور سے آرام باغ تک نکالا جاتا ہے، یہ جلوس برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا قدیم ترین جلوس ہے تاہم 1970 میں جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس کو مرکزی جلوس کی حیثیت حاصل ہوگئی، علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی قیادت میں 1970 میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے نشترپارک تک مرکزی جلوس نکالنے کا سلسلہ شروع ہوا جو 1982 تک جاری رہا 1982 کے بعد جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری و دیگر قائدین نے مرکزی جلوس کی قیادت کے فرائض سنبھالے اور ان کی قیادت میں مرکزی جلوس تاحال نکالا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |