گلوبل چیلنجزکوسمجھنا وقت کی ضرورت ہےمقررین

جرمنی نے پڑوسی ممالک سے اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے معیشت کومستحکم کیا


Staff Reporter September 09, 2012
جرمنی نے پڑوسی ممالک سے اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے معیشت کومستحکم کیا

پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات جمیل احمد خان نے کہا کہ موجودہ عہد میں دنیا سمٹ کر قریب آگئی ہے۔

اقوام متحدہ اورعلاقائی تنظیموں کے پلیٹ فارم نے مختلف ممالک کے مفادات کویکجاکردیاہے، اس پلیٹ فارم کونظراندازکرکے کسی ملک کا استحکام ممکن نہیں ،اقوام متحدہ کے چیپٹر7 اور 8 کے تحت کسی ملک کے خلاف مشن بھیجنایا مداخلت کرنا قانونی شکل اختیارکرگیا ہے۔

مشرقی تیمورکی آزادی میں علاقی تنظیموںکابھی کردار تھا،طلبا کو اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموںکے قوانین کامطالعہ ضرورکرنا چاہیے،عراق اورافغانستان میں نیٹوفوج کاکرداراس تنظیم کے قوانین کی شق کے تحت ہی ہوا ہے، پاکستان صومالیہ کی طرح ناکام ریاست نہیںہے،ہم اپنی خامیاں دورکرکے معاشی طور پر مضبوط ترہوسکتے ہیں۔

مستقبل میںگوادر پورٹ کا استعمال اورگلف میں ہونے والی معاشی ایکٹیویٹی پاکستانی معیشت کو بہت مستحکم کرسکتی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں