شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹیسٹ میں 50 شکار مکمل کر لیے

وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔


Sports Reporter April 30, 2021
وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔ فوٹو: پی سی بی

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کے برابر16 ٹیسٹ میں 50شکارمکمل کر لیے۔

گزشتہ روز ہرارے ٹیسٹ میں انھوں نے ٹینڈائی چسورو کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کرلیا،وکٹوں کی ففٹی مکمل ہونے کے وقت شاہین شاہ آفریدی کی طرح وسیم اکرم کی عمر بھی 21سال تھی۔

یاد رہے کہ تیز ترین 50وکٹوں کا پاکستانی ریکارڈ یاسر شاہ کے نام ہے،لیگ اسپنر نے صرف 9ویں ٹیسٹ میں یہ ہدف عبور کرلیا تھا، عالمی ریکارڈ ہولڈر آسٹریلوی بولرچارلس ٹرنرنے صرف 6ٹیسٹ میں ہی 50وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں