گھارودھابے جی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

واٹر سپلائی عملے نے غیر قانونی طور پر زرعی و پولٹری فارموں کوکنکشن دے رکھے ہیں


Express News Desk January 14, 2014
شہری پینے کے پانی کو ترس گئے ،ایک ماہ سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تعلقہ ایڈمنسٹریشن میرپورساکرو حکام کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث دھابیجی کے اکثریتی مقامات پر پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، علاقہ مکین پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق دھابیجی میں بلال نگر اور غریب آباد مارکیٹ سمیت متعدد آبادیوں میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، متاثرہ آبادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کے عملے نے لائنوں سے غیر قانونی طور پر زرعی فارموں، پولٹری فارموں کے لیے کنکشن دے رکھے ہیں جو موٹروں کے ذریعے تمام پانی لے لیتے جبکہ شہری آبادیاں پانی سے محروم ہوجاتی ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ جب شکایات کے لیے ٹی ایم اے آفس گھارو گئے تو ٹی ایم او ہمیشہ آفس میں ملتے ہی نہیں ۔ انھوں نے سیکریٹری بلدیات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دھابیجی میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |