
میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد کے رہائشی ذاکر کے گھر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب چند گھنٹوں میں ہی اس کے3 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔
پولیس کے مطابق گھر کے7 افراد نے گزشتہ شب ایک ریڑھی بان سے قلفیاں خرید کر کھائی تھیں تاہم علی الصباح 5 سالہ ضمیرا، ڈیڑھ سالہ عبدالہادی اور 3 سالہ اقصیٰ کو الٹیاں اور دست لگ گئے جس کے بعد انہیں پہلے سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں تینوں بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایاگیا جہاں وہ چل بسے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔