کراچی میں کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور
ملزمان کو سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
MONTREAL:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی فی کس 30ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتار کے بعد ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ایئر پورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔