کورونا ویکسین ختم ہونے پر ممبئی کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز بند

آج بھی بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 452 نئے کیسز سامنے آئے اور 3 ہزار 498 اموات ہوئیں


ویب ڈیسک April 30, 2021
بھارت میں اب تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

بھارت میں کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے تاہم ممبئی میں ویکسین کا اسٹاک ختم ہوجانے کے باعث تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو 3 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں آج بھی کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار اور 452 رہی جب کہ 3 ہزار 498 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے جب کہ اس ہولناک صورت حال میں ممبئی کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو تین روز کے لیے بند کردیا گیا۔

مودی سرکار کا کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم کے بارے میں ہمیشہ سے یہی کہنا رہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم ہے تاہم آج ممبئی میں کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو بند کردیا گیا۔

بھارت میں اس وقت 2 ویکسینز لگائی جارہی ہیں، ایک ویکسین بھارتی کمپنی کی ہے جب کہ دوسری آسٹرازینیکا کی ہے تاہم وہ بھی مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہے جب کہ اب روس کی اسپوٹنگ وی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 7 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، اس کے باوجود نئے کیسز کی یومیہ تعداد پونے چار لاکھ کے قریب ہے جب کہ مجموعی طور پر دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |