ایف اے ٹی ایف سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے ہنگرین وزیر خارجہ
ایف اے ٹی ایف کو ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹر سحارتو
ہنگرین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرتی ہے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سحارتو کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتی کاری کے تحت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کا اجلاس ہوا ، کئی معاہدے ہوئے جن میں سائبر سیکیورٹی بھی شامل ہے ، ایف اے ٹی ایف کو منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ کیخلاف استعمال ہونا چاہیے، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں 84 ملین ڈالر خرچ کرے گا، ہنگری پاکستان کیلئے براہ راست فلائٹس آپریشن شروع کر رہا ہے، یہ دوسرے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے ایف اے ٹی ایف پر سوال اٹھایا ہے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سحارتو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار رہا ، افغان امن عمل اور دوحہ مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے ،پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں ، پاکستانی طلبہ کو یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ دیں گے ، وزیر اعظم کے دس ارب درختوں کے منصوبے میں تعاون کر رہے ہیں۔
پیٹر سحارتو نے مزید کہا کہ ایف ٹی ایف سمیت کچھ عالمی تنظیمیں ٹیکنیکل کے بجائے سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرتی ہیں ، ہم سمجھتے ہیں ان تنظیموں کو ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلے کرنے چاہئیں ایف اے ٹی ایف نے کچھ عرصہ ہنگری کو بھی گرے لسٹ میں رکھا ہے۔