کراچی گرین لائن کیلئے چین میں بس تیار

جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔


ویب ڈیسک April 30, 2021
جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

ISLAMABAD: کراچی گرین لائن منصوبے کیلئے چین میں بس تیار کرلی گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا ہے کہ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لئے پروٹو ٹائپ بس چائنہ میں تیار کر لی گئی، انسپیکشن منظوری کے بعد 80 بسوں کی تعمیر شروع ہو جائے گی اور انشاءاللہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں یہ بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

گرین لائن کے 24 کلومیٹر ٹریک کا فیزون مکمل ہوچکا ہے اور دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔ گرین لائن اور اورنج لائن کیلئے حکومت نے چینی کمپنی سے بسوں کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں