اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت میں 10,589روپے کی کمی کی گئی ہے
اوگرا کی جانب سے مئی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس ضمن جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 133روپے، گھریلو سلنڈرکی قیمت 146روپے کی کمی سے 1572روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت 562روپے کی کمی سے 6050روپے ہو گٸی ہے۔ ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت میں 10,589روپے کی کمی کی گئی ہے۔