وزیراعظم کے حکم پر سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات پر معائنہ کمیشن قائم

سفارت خانے کی جانب سے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکامی اور ان سے بھتہ خوری کی تحقیقات کی جائیں گی


ویب ڈیسک April 30, 2021
سفارت خانے کی جانب سے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکامی اور ان سے بھتہ خوری کی تحقیقات کی جائیں گی (فوٹو : فائل)

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سفارت خانے کے خلاف شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر وزیراعظم نے معائنہ کمیشن بنادیا، کمیشن سفارت خانے کی جانب سے مسائل حل کرنے میں ناکامی کی تحقیقات کرے گا۔

یہ پڑھیں : سعودیہ میں سفارتخانے کی پاکستانیوں سے بدسلوکی، عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن پاکستانی کمیونٹی کی شکایتوں کے ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا، کمیشن مزدوروں کے جائز کاموں میں تاخیراور بھتہ خوری کی شکایات کی بھی تحقیقات کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے بیان دیا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے ہمارے محنت کشوں کو جو سہولیات فراہم کرنا تھی وہ نہیں کیں، سفارت خانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا ہے، اس حوالے سے پوری تحقیقات کرائی ہے جب کہ وہاں تعینات سفیر کے خلاف بھی تحقیقات کرارہا ہوں، وہاں تعینات بیشتر عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔