چوہدری اسلم نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیابلاول بھٹو
وہ بہادرافسر،ملک کاسرمایہ تھے،انکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا
پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ چوہدری اسلم ایک نڈر اور بہادرپولیس افسرتھے۔
انھوں نے کبھی دہشت گردوں کے سامنے سرنہیں جھکایابلکہ چوہدری اسلم نے ہمیشہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ چوہدری اسلم پرپوری قوم کوفخر ہے۔ یہ بات انھوں نے پیرکو خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی رہائشگاہ پرچوہدری اسلم کی بیوہ اوربچوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پربلاول بھٹوزرداری نے شہیدسی آئی ڈی افسرکے اہلخانہ سے تعزیت کااظہارکیااور فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹوزرداری نے شہیدایس پی کے اہل خانہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری اسلم بہادراور نڈرپولیس افسرتھے۔ ان کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجا سکتا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ چوہدری اسلم ملک کاسرمایہ تھے۔ انھیں اور سندھ پولیس کوان پرفخر ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ مشکل گھڑی میں چوہدری اسلم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور انھیں کبھی تنہانہیں چھوڑیں گے۔