وزیراعظم سیکریٹریٹ کی سیرت کانفرنس کے لئے ڈھائی کروڑمانگنے پرحکام کی سرزنش

روزیراعظم سیکریٹریٹ نے صرف 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی ہے، وزارت مذہبی امور


Jahangir Minhas January 14, 2014
وزیراعظم نوازشریف کیخصوصی دلچسپی کے باعث وزارت کو ایک دن کے فنکشن کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے سے بچالیاگیا۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی سیرت کانفرنس کے نام پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کی روایت وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ڈی جی آر اینڈ آر کی طرف سے پاک چین فرینڈ شپ سینٹر میں سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈھائی کروڑروپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ خطیر رقم سیر ت کانفرنس کے موقع پر ملک بھرسے بلائے گئے نعت خواں اور علمائے کرام کے کھانے پینے، سفر، رہائشی بندوبست اورنقد انعام کی صورت میں خرچ کی جانی تھی جس کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم سیکریٹریٹ نے نہ صرف وزارت کے حکام کی سرزنش کی بلکہ پاک چین فرینڈشپ سینٹر میں سیرت کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے جائے تقریب کا انعقاد ایوان صدرکردیا تاکہ کم سے کم اخراجات میں تقریب کا انعقاد ممکن ہو سکے۔



ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف کیخصوصی دلچسپی کے باعث وزارت کو ایک دن کے فنکشن کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے سے بچالیاگیا۔ وزارت مذہبی امورکے حکام نے بتایا تھاکہ سیرت کانفرنس کے انعقاد کیلیے ان کے پاس کل رقم65 لاکھ کے قریب ہے جس پروزیراعظم سیکریٹریٹ نے صرف 50 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی۔ عیدمیلادالنبی ؐ کے موقع پرمرکزی سیرت کانفرنس آج ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |