اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا 11سال بعد فیصلہ تمام ملزم بری

ملزمان کو شک کا فائدہ دیا گیا،ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خورد برد کی،نیب


کورٹ رپورٹر May 01, 2021
ملزمان کو شک کا فائدہ دیا گیا،ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خورد برد کی،نیب۔ فوٹو: فائل

اسٹیل ملز میں کرپشن کے ریفرنس کا فیصلہ 11 سال بعد سنا دیا جب کہ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔ ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خورد برد کرکے کرپشن کی۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ملزمان کیخلاف ریفرنس 2012 میں قائم ہوا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں