چیئرمین نیب کا سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے خلاف کیسز جلد نیب بورڈ میں لانے کاحکم

سیاستدانوں اوربیوروکریٹس کے خلاف کیسوں کی رپورٹ جلد ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پیش کی جائیں، چوہدری قمر زمان


Wajid Hameed January 14, 2014
کمیٹی نے 300کیسوں سے متعلق متعلقہ ریجنز کو اپنی سفارشات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ فوٹو: فائل

چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت دیگرافرادکے خلاف کرپشن، بدعنوانی،اختیارات کے ناجائز استعمال کے زیر التوا 300 کیسوں کی انویسٹی گیشن اور انکوائریوں سے متعلق رپورٹ جلد ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پر ڈپٹی چیئرمین نیب سعید احمد سرگانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے 300کیسوں کی انویسٹی گیشن اور انکوائریوں سے متعلق متعلقہ ریجنز کو اپنی سفارشات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں اور نیب کو وہ سفارشات موصول ہونا شروع ہوگئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں