حکومت کی آئی ایم ایف کوٹیکس مراعات ختم کرنیکی یقین دہانی

3 سال میں500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔حکومتی یقین دہانی


INP January 14, 2014
3 سال میں500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔حکومتی یقین دہانی۔فوٹو:فائل

حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈکو ٹیکسوں میں دی گئی رعایت ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی، 3 سال میں500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔

حکومت نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی میں دی گئی چھوٹ ختم کرنے اورآئندہ 3 سال میں 500 ارب کے ٹیکس عائدکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوجمع کرائے گئے منصوبے کے تحت ٹیکسوں میں دی گئی مراعات 3 مرحلوں میں ختم کی جائیں گی، پہلا مرحلہ یکم جولائی2014 سے شروع ہوگاجبکہ آخری مرحلہ 2017 تک ختم ہوگا، چیئرمین ایف بی آرکاکہنا ہے کہ عالمی معاہدوں یا سفارتکاروں کیلیے استثنیٰ برقرار رہے گا۔

اس کے علاوہ آزاد تجارتی معاہدے یاترجیحی تجارت کے معاہدوں پر بھی ٹیکسوں میں رعایت جاری رہے گی۔ادھر عالمی مالیاتی فنڈکا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئیگا،وفد اکتوبر سے دسمبر 2013 کی سہ ماہی رپورٹ کاجائزہ لے گا۔ دسمبر تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن، بین الاقوامی بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد اورحکومت سے رابطہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں