شہریارمنور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی

تقریب میں ماسک نہ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

تقریب میں ماسک نہ پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ISLAMABAD:
اداکار شہریارمنور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگ لی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس پر قابو پانے کے لیے حکومت، شوبز، اسپورٹس اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات عوام سے بار بار ماسک پہنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کررہی ہیں تاہم اداکار شہریار منور کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا جس پر انہوں نے معافی بھی مانگی۔




چند روز قبل اداکار شہریار منور نے اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں وہ بغیر ماسک کے دکھائی دیئے، اداکار کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی جس پر شہریار منور نے ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں سالگرہ کی تقریب میں گیا تھا اور امید نہیں تھی کہ اتنے لوگ وہاں موجود ہوں گے لہذا میں صرف 5 منٹ میں واپس آگیا لیکن تصویر لینے کے لیے ماسک اتارا جس پر معافی چاہتا ہوں۔
Load Next Story