متحدہ رہنماؤں کو سیکیورٹی دیناسندھ حکومت کی ذمے داری ہےپرویز رشید
سیاسی رہنماؤں کا تحفظ حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ریڈ زون محفوط ہے ایم کیو ایم کے رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کا تحفظ حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے اسلام آباد کا ریڈ زون محفوظ ہے اس لیے یہاں وفاقی وزرا کو بھی سیکورٹی نہیں دی جا رہی ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماوں کی سیکیورٹی کا مسئلہ سندھ میں ہے اس لیے ڈاکٹر فاروق ستار نبیل گبول اور فیصل سبزواری کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔