بھارت کے معروف اداکار بکرم جیت کورونا سے چل بسے

52 سالہ اداکار کورونا کے باعث مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے

بکرم جیت کنورپال فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں یکساں طور پر مقبول تھے، فوٹو: فائل

بھارتی فلموں اور ڈراموں میں یکساں طور پر مقبول اداکار ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال 52 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہو کر ابدی نیند سو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں اور ڈراموں میں لازوال سپورٹنگ کردار نبھانے والے اداکار بکرم جیت کنورپال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج چل بسے۔


اداکار بکرم جیت کنورپال کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی ووڈ فلم ساز اشوک پنڈت نے ٹوئٹر پر دی۔ سوشل میڈیا پر ہی کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بکرم جیت کنورپال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

بکرم جیت کنورپال 2002 کو انڈین آرمی سے بطور میجر ریٹائرڈ ہوئے تھے اور 2003 میں فلم ڈیبیو کیا، انہوں نے ڈان، مرڈر 2، جوکر، اور 1971 سمیت درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علاوہ ازیں کئی کامیاب ٹیلی وژن سیریز میں بھی کام کیا۔

 
Load Next Story