آسٹریلیا میں بھارت سے آنے والوں کو 5 برس قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا

14 دنوں سے بھارت میں مقیم آسٹریلوی شہریوں کو بھی وطن واپسی سے روک دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 01, 2021
آسٹریلیا میں پہلے ہی 15 مئی تک بھارتی پروازوں پر پابندی عائد ہے، فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثر بھارت سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے 15 مئی تک بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق بھارت میں مقیم آسٹریلوی شہریوں پر بھی ہوگا جب کہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر صحت گریگ ہنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 دنوں سے بھارت میں مقیم آسٹریلوی شہریوں نے وطن واپس آنے کی کوشش کی تو 5 برس قید اور 66 ہزار ڈالر کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

آسٹریلوی وزیر نے تسلیم کیا کہ سزا اور جرمانہ سخت ہیں لیکن اس کی ضرورت تھی اور بہت سوچ و بچار کے بعد عائد کی گئی ہیں جس کا مقصد ملک اور قوم کو خطرناک وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ اقدام اس وقت اُٹھایا گیا ہے جب بھارت سے براہ راست پروازوں پر پابندی کے باوجود دو آسٹریلوی کرکٹرز جمعرات کے روز بھارت سے بہ ذریعہ قطر وطن واپس آئے تھے اور کچھ مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں